: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پٹنہ،24جون(ایجنسی) پولیٹکل سائنس کو 'پراڈیكل سائنس کہنے والی بہار انٹر امتحان کی آرٹس ٹاپر اور بی آر کالج کی طالبہ روبی رائے کو آخر کار پولیس نے ہفتہ کو گرفتار کر لیا۔ اپنی صلاحیت ثابت کرنے کے لئے بورڈ آفس پہنچی روبی کو ٹیسٹ دینے کے بعد ہی گرفتار کر لیا گیا۔ روبی کو بہار بورڈ میں حاضر ہونے کے لئے آج آخری موقع دیا
گیا تھا ، جس کے بعد وہ پٹنہ پہنچی تھی۔ روبی کی گرفتاری کے لئے ایس آئی ٹی نے پہلے سے ہی تیاری کر رکھی تھی۔ غور طلب ہے کہ ریاست میں انٹر ٹاپر گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد بہار اسکول اکزامنیشن بورڈ نے موضوع کے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی تھی اور ٹاپرس کو نالج ٹیسٹ کے لئے بلایا تھا۔ ماہرین نے ٹاپرس کا انٹرویو لیا تھا، جس میں سائنس ٹاپر سوربھ سریشٹھ اور ایک دوسرا طالب علم راہل فیل ہو گئے تھے۔